مرغی کے گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری بھی عبور کر گئی

    اعتماد نیوز ڈیسک؛ لاہور: شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 13روپے اضافے سے306روپے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت 9روپے اضافے سے211روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2 روپے اضافے سے177روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجرانکے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے سلیب اور فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں ہر طبقہ شدید پریشانی سے دوچارہے،

     

     

    Advertisement

    حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے عوام کی گردن پر انگوٹھا رکھنے کی پالیسی کو ترک کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا معمول بنا لیا ہے اور اضافہ بھی روپے میں کیا جاتاہے ، پہلے تو حکومت کو کم کرنے کی توفیق نہیں ہوتی اور اگرکبھی سالوں پر یاد آیا جائے تو قیمتوں میں چند پیسے کمی کی جاتی ہے

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور اوپر سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے۔ بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے پیداواری لاگت بڑھنے سے ضرورت کی ہر شے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کاسلیب بڑھانے کے فیصلے کو بھی مستردکرتے ہیں اس لئے حکومت اسے فی الفور واپس لینے کا اعلان کرے ۔کرونا لاک ڈائون کے باوجود پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔

     

     

    Advertisement