اہم خبریں

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ کی زبردست کامیابی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے عوام کے لیے بڑا اعلان کر دیا

لاہور، اعتماد نیوز ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے ،خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے۔

 

 

Advertisement

،اس کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں،ان شااللہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ (ن)کو چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا اور اس پر عملدرآمد کرنے والی ٹیم اور جذبہ چاہتے ہیں ،

 

 

Advertisement

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے ،مہنگائی میں پسے عوام نے تین سال میں بیروزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بد ترین سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی ،پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان سے پنجاب کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کیا ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے پارٹی قائدین،

 

 

Advertisement

 

عہدیداران، کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کو شاباش، خراج تحسین اور مبارک دیتا ہوں،جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے ،اس کامیابی کو عوام کی خدمت کی مثال بنائیں گے، عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ان شااللہ جہاں ہمیں ذمہ داری ملی ہے وہاں عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago