اہم خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تیاریاں ٗ 16اکتوبر سے اتنا اضافہ کہ آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائےگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری، اکتوبر 16 سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لٹر اضافے کا امکان۔ روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبرکے مطابق صنعتی شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے پہلے 10 دنوں کے اعداد و شمار، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یکم اکتوبر 2021سے ریفائن مصنوعات

 

 

Advertisement

کی قیمتیں 79ڈالرزسے بڑھ کر 91 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہیں، کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر پی او ایل کی قیمتیں 13 دن کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں اور اگلے تین دنوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہے گا۔ تاہم یہ سب اس بات پر منحصر ہے

 

 

Advertisement

کہ حکومت اس بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع بھاری اضافے کے مقابلے میں معقول اضافے کے لیے کتنی سبسڈی لیتی ہے۔صنعتی ذرائع نے کہا کہ چونکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو آپریشنل کرنا چاہ رہی ہے اور فنڈ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، اس لئے POL کی قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتی۔ حکومت نے اب تک پچھلے دو ہفتوں میں پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.01روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ حکومت نے 16 ستمبر سے ایم ایس کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھا کر 123.30روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی کی قیمت 5.01روپے فی لیٹر بڑھا کر 120.04روپے کر دی ہے۔ اس نے 01اکتوبر 2021سے موٹر پٹرول کی قیمت

 

 

Advertisement

4روپے فی لیٹر بڑھاکر 127.30روپے اور ایچ ایس ڈی 2روپے فی لٹر بڑھا کر 122.05روپے کردی۔ اور اگر حکومت 16اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرتی ہے جیسا کہ کام کیا گیا ہے تو پھر یہ ملک میں POL کی قیمتوں میں لگاتار تیسرا اضافہ ہوگا۔ ملک میں حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کی بنیاد پر پی او ایل مصنوعات کی قیمتوں کو

 

 

Advertisement

پندرہ روز کی بنیاد پر طے کرتی ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی ملک میں POL مصنوعات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کوئی ٹھہراؤ نہیں ہے جیسا کہ اب تک لائٹ عربین (ایل اے) خام قیمت 79.5ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم پاکستان کے معاملے میں تین عوامل ہیں جو ملک میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا سبب بن رہے ہیں جن میں ہائی ایف او بی (فری آن بورڈ) 85ڈالرز پلس 6.8ڈالرز پریمیم اور 171روپے فی ڈالر ایکسچینج ریٹ شامل ہیں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

5 days ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

6 days ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago