اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے3 امیدوار افسران کا انٹرویو کریں گے

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس عہدے کیلئے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اُس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ اب بھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔

 

 

Advertisement

 

اسی دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئیٹ میں بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ تمام ادارے متحد ہیں اور ملک کے استحکام، ساکھ اور ترقی کیلئے اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

 

Advertisement

اگرچہ انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کے تجویز کردہ پینل میں شامل تینوں افسران کا انٹرویو لیا جائے۔ذریعے نے یقین دہانی کرائی کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔اس بات کی افواہ تھی کہ بدھ کو نوٹیفکیشن ممکنہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی بات ہوئی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، حکومت اور فوج کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔

 

 

Advertisement

وزیراعظم آفس ایسا کوئی قدم اٹھائے گا جس سے فوج کی ساکھ کو نقصان ہو اور نہ ہی آرمی چیف کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے وزیراعظم آفس کا وقار مجروح ہو۔وزیر نے کہا کہ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی اور یقین دہانی کرے گی کہ تمام آئینی ضروریات اس معاملے میں پوری ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کی صوابدید ہے۔پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ وزیراعظم موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کو چند ماہ کیلئے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago