سوزوکی ویگن آر کے مقابلے سستی ترین ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف قیمت جان کر آپ آج ہی لینے بھاگیں گے

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین حضرات کے لئے ایک بہت بڑی خوش خبری، سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف کرادی گئی ہے موٹر سائیکلیں بنانے والیکمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ

     

     

    Advertisement

     

    طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعارف کرائی ہے۔جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔ دو جنوری کی شب لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایک ہزار سی سی کی اس گاڑی کو پیش کیا گیا۔ اس گاڑی

     

    Advertisement

     

    میں 993 سی سی کا چار سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورڑن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اورر کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    اس گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ ایلوئے وہیلز، ایل سی ڈی کیمرا، ریورس کیمرا، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔یونائیٹڈ الفا پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ کمپنی نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔

     

    Advertisement