اہم خبریں

ڈی جی آئی ایس آئی کسی کا ذاتی ملازم نہیں ٗ جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا ٗ جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کی وزیراعظم پر تنقید

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ آچکی ہے جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا۔ڈی جی آئی ایس آئی کسی کا ذاتی ملازم نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

اس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ڈائریکشن پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ان کو جو کام دیا گیا تھا انہوں نے کیا۔آرمی چیف میرٹ کو بہترین طریقے سے سمجھتے ہیں۔آرمی چیف کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاتا ہے تو اس پر ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن جو فضا قائم ہو گئی ہے وہ ٹھیک نہیں۔

 

 

Advertisement

جو کہا جاتا ہے کہ دلوں میں دراڑ آ جاتی ہے وہ تو آ چکی ہے۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی،کیا انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ پوری آرمی میں اور کوئی بھی چیف بننے کے میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔یاد رہے تاحال نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ہوسکا۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago