بین الاقوامی

’’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنے کی کوشش کروں گی‘‘ آریان خان اور اننیا پانڈےکی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی

اسلام آباد (نئی دہلی) بھارتی ادارے این سی بی کا دعویٰ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انینا پانڈے کی جانب سے آریان خان کیلئے منشیات کے بندوبست کیلئے راضی تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اور انینا پانڈے کے مابین واٹس ایپ چیٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ آریان خان نے انینا سے کہا ہے کہ وہ گانجے کا بندوبست کر سکتی ہے ؟

 

 

Advertisement

جس کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے آریان سے کہا ہےکہ میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کروں گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کے لیے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔

 

 

Advertisement

 

منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جب کہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے سبب وہ علاقہ اس وقت خالی کرالیا گیا جب شاہ رخ ملاقات کیلئے آئے تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔علاوہ ازیں ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اْن کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اْن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

5 days ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

6 days ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago

خواتین اساتذہ کی طالب علموں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ بھی منہ چھپاتے پھرے گے

خواتین اساتذہ کی طالب علموں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ بھی… Read More

1 week ago