ٹیکنالوجی

(ن) لیگ نے سٹیٹ بینک سے پیسے ادھار لے کر آپ نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا ، علی محمدخان اور عمر ایوب نے ملیہ (ن)لیگ پر گرادیا

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن )پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے گورنر سٹیٹ بینک کے بیان کو سیاسی بیان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شٹ اپ کال دی جائے، گورنر سٹیٹ بینک ملک کو چلا نہیں دیوالیہ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندھی کرکے حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنادی، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

 

 

Advertisement

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں نکتہ اعتراض پر خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کا اہم معاملہ ہے اس پر بات ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ 2 روز قبل سٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہو رہی،اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے،انہوں نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا،

 

 

Advertisement

 

پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا یہ نہیں سوچاانہوںنے کہاکہ یہ سیاسی بیان ہے وہ الیکشن لڑیں الیکٹ ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتے تھے کہ ڈالر ایک روپے بڑھے تو قرضہ اربوں روپے بڑھ جاتا،قرضے کی والیم بڑھی ہے، ملک پریکٹیکلی دیوالیہ ہو رہا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک نہیں چلا رہے یہ دیوالیہ کر رہے،

 

Advertisement

 

 

یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے مصر کا دیوالیہ کیا،ان کو شٹ اپ کال دی جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ پالیسی تبدیل ہونے کے باعث ڈالر کا ریٹ آگے گیا ہے ،پالیسی خود ن لیگ کے دور میں مفتاح اسماعیل تبدیل کرچکے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس پالیسی کو مزید بہتر بنایا تاکہ روپیہ اپنی اصل حالت میں بحال ہو ،مشکل صورتحال ضرور ہے مگر اس سے معیشت بہتر ہوگا ۔

Advertisement

 

 

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ نے مصنوعی طور پر ڈالر کے ریٹ کو نیچے رکھا،یہ تکنیکی بات ہے کہ سٹیٹ بینک سے پیسے ادھار لے کر آپ نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا ،ہم پر اعتراض کرنے کی بجائے بتائیں مفتاح اسماعیل نے کیوں پالیسی تبدیل کی تھی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 23.6ارب ڈالر صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لئے قرضہ لیا، مسلم لیگ ن نے اتنا قرض لیا کہ اس پر 9 ارب ڈالر سود دیا جارہا ہے ۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بابر اعوان کو مائیک دیا تو پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے شور شرابہ شروع کردیا۔ بابر اعوان کے بولنے سے پہلے ہی نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کر دی۔کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

17 hours ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

1 day ago

اگر آپ بھی آئی بروز بنواتے ہیں تو جانئے کہ کیسے یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی ہو سکتی ہے۔

**خطرہ: آئی بروز بنانے والی دو خواتین کیلئے سسٹماتک کاسمیٹک پروسیجرز کے نقصانات**   آئی… Read More

2 days ago

*خبردار! کہی آپ بھی جب بھوکے ہو تو یہ 2 کام مت کیجئے گا ورنہ عمر بھر پچھتاناپڑےگا* ۔

*خبردار! کہی آپ بھی جب بھوکے ہو تو یہ 2 کام مت کیجئے گا ورنہ… Read More

3 days ago