عوام اب ایک روٹی کو ترسیں گے۔۔ اگلے 48 گھنٹے کے بعد کیا ہونے والا ہے۔۔وارننگ جاری کر دی گئی

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) فلورملز مالکان نے حکومت کو ہڑتال کیلئے 48 گھنٹوں‌ کا الٹی میٹم دے دیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے کہا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو ہڑتال شروع کردیں گے، حکومت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کا دوبارہ تعین کرے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ آٹے کا بحران ختم کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے، گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے ساتھ مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    پٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اسی طرح ایک ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران21 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

     

     

    Advertisement