لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی خاص مِشن کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دی۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ بابر اعظم آپ بہترین کھیلے، پاکستان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ میں میچ جیتنے پر مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم کسی خاص مِشن پر ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو میسیج دیا ہے پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔
ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے،اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بابر اعظم نے ہر کھلاڑی کو پلان کے مطابق کھلایا جبکہ شاداب نے آخری دو اوور بہت اچھے کیے اور وکٹ لی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More