اہم خبریں

بھارتی اداکار نے پاکستانی ٹیم کو’گلی کی ٹیم ‘کہنے پر معافی مانگ لی بابر اعظم کو ویرات کوہلی سےزیادہ بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

اسلام آباد/ بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کا گلی کرکٹ ٹیم سے موازنہ کرنے پر معافی مانگ لی۔کے آر کے نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔

 

 

Advertisement

کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔فلم ناقد نے کہا کہ میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔

 

 

Advertisement

دوسری جانب کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔کے آر کے نے قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دیا۔

 

 

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں جو کارکردگی دیکھائی اس نے ناصرف اپنوں کو بلکہ غیروں کو بھی متاثر کیا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

20 hours ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

2 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago