اہم خبریں

”آج پورے انڈیا کو سمجھ آگیا ہوگا پاکستان نے اپنے میزائلوں کے نام بابر اور شاہین کیوں رکھے ہیں ” پاکستانی شائقین کرکٹ کا سوشل میڈیا پر بھی جشن

لاہور(اعتماد نیوز ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا جارہا ہے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم کی شکست پر دلچسپ ممیز بنا کر شیئر کر رہے ہیں ۔

 

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا”آج پورے انڈیا کو سمجھ آگیا ہوگا پاکستان نے اپنے میزائلوں کے نام بابر اور شاہین کیوں رکھے ہیں ”دوسری جانب اپنی ٹیم کی پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی شائقین کرکٹ سوگ میں ہیں اور انہیں سانپ سونگھ گیا ہے ،عام دنوں میں ادھم مچانے والے بھارتی اتوار کی رات سے مکمل خاموش ہیں۔

Advertisement

 

 

دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد ‘پرفیکٹ’ سیلفی کے ہر جانب چرچے ہونے لگے۔پاکستان ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ایک گروپ سیلفی لی، گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔

Advertisement

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کی اور اس کے کیپشن میں پرفیکٹ سیلفی لکھا۔بعد ازاں اس سیلفی کو مختلف تبصروں کے ساتھ شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور ماہرہ خان نے بھی شیئر کیا۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

Advertisement

 

 

یاد رہے پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ میں اس فتح نے پاکستان کو سب زیادہ فیورٹ ٹیم بنا دیا ہے۔ لیکن دیکھنا اب یہ ہے کہ کیا پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اپنی فتح کا جبنڈا گھاڑ سکے گا یا نہیں ؟

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

22 mins ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

6 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago