وقار یونس نے ’مذہب‘ کو کھیل میں لانے پر معافی مانگ لی

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

     

     

    Advertisement

    وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نے بیان ’ہیٹ آف دی مومنٹ‘ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔‘ وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ محمد رضوان نے نماز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران نماز ادا کی۔

     

     

    Advertisement