اہم خبریں

کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے نعمان نیاز نے کل شو نہیں ہونے دیا، علی محمد خان

0اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر مملکت علی محمد خان نے پاکستان کے اسٹار بائولر شعیب اختر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کی بے عزتی کا مطلب قوم کی اور ان کی بے عزتی ہے ۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے ہوسٹ نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا ،یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے باپ کا شو ہے ، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ ’’میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ان کی ایک بال نے ہندوستان قوم کو خاموش کیا۔

 

 

Advertisement

ٹی وی پروگرام میں نیشنل ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا سماں تھا۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کے تنازعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔

 

 

Advertisement

اسپیکر قاسم سوری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ’اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں،

 

 

Advertisement

انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کے انتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ قاسم سوری نے کہا کہ نعمان نیاز نے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین کی ہے۔

 

 

Advertisement

پوری قوم شعیب اختر کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے میزبان نعمان نیاز کو فورا پاکستان کے سرکاری نیوز چینل سے نکالا جائے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

1 week ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

1 week ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago