بھارت اور افغانستان کے مابین میچ میں فتح کس کی ہو گی، شعیب اختر کی دلچسپ پیش گوئی سامنے آگئی

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سپر سٹار سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے درمیان مقابلے میں انڈیا کے ہارنے کی پیش گوئی کر دی اور اس پیش گوئی نے شائقین میں تہلکہ مچا دیا۔

     

     

    Advertisement

    ایک پروگرام میں شعیب اختر نے کہا ہےکہ انہیں لگتا ہے کہ بھارت افغانستان کے ہاتھوں شکست کھائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بے شک غیب کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے لیکن میرا تجربہ یہ کہتے ہے کہ بھارت اس ہفتے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹا شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    ان کا ماننا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔ دوسری جانب اپنے سوشل میڈا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ شعیب اختر کی اس پیش گوئی نے شائقین کو حیران کر کے رکھ دیا ہے اور اس کھیل کو اور دلچسپ اور پرتجسس بنا دیا ہیں۔

     

     

    Advertisement