چار روز میں فی تولہ سونا14 ہزار700 روپے سستا ہوگیا

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی صرافہ مارکیٹ میں 4 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار 700روپے سے زائد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

     

     

    Advertisement

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 4 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا14ہزار700روپے سستا ہوا ہے۔صرافہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1300روپے اور دس گرام سونا1114روپے سستا ہو گیا۔

     

     

    Advertisement

     

    ماہرین کے مطابق، موجودہ سونا کی قیمت میں اتاڑ چڑھاوں ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافے کے باعث ہو رہا ہے۔

     

    Advertisement