یہ سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے، اسد عمر کا دعوٰی، دسمبر تک اسلام آباد میں صحت سہولت کارڈ دینے کا اعلان

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ ان کا دعوٰی ہے کہ ایسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ نوجوانوں کیلئے مختص کیا گیا ہے اور شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدو جہد جاری ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا ہے اور شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    عمر نے بتایا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی جبکہ این اے 53 میں 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے۔