ایک سو روپے کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور وزرا کی جیب میں جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی کرپشن کی وجہ سے چینی پر ستر اور آٹے پر تینتالیس روپے وزرا ء کی جیبوں میں جارہے ہی۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پے در پے نیب آرڈیننس لارہی ہے، نیب کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے جو چاہے کریں، مذہبی جماعت کے تیس افراد اس دنیا سے گئے، اسکا زمہ دار کون ہے؟ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ حکومت قانون کیساتھ مذاق نہ کرے ۔

     

     

    Advertisement

    شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک اور واقعہ پاکستان کی پارلیمانی روایت میں پیش آیا۔ اسمبلی کا سیشن ہوا، سینٹ کا سیشن ہوا، دو آرڈیننس پیش کیے گئے، 31 کا آرڈیننس 6 اکتوبر والے کو پروٹیکٹ کرتا ہے، یہ حال ہے وزیراعظم کا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتا ہوں ایک ہی آرڈیننس جاری کریں کیوں اتنی محنت کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہاکہ صدر چیئرمین نیب کو نکال سکتا ہے، مطلب جو چیئرمین بات نہیں مانے گا اسے نکال دیا جائے گا،نئے چیئرمین منتخب نہیں ہو سکتے کیوں کہ وزیراعظم صاحب مشاورت نہیں کر سکتے،یہ چیئرمین اب مستقل چیئرمین ہیں،ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کیمرے لگائیں اور ہماری کرپشن عوام کو دیکھائے۔ انہوں نے کہاکہ چینی پر 70 روپے عمران خان اور ان کے وزرا ء کی جیب میں جا رہے ہیں،گندم پر 45 روپے عمران خان اور ان کے وزرا ء کی جیب میں جا رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کے افسران کو استثنیٰ حاصل ہے جو مرضی کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک آرڈیننس آئے گا اور تمام چیئرمین نیب عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے،یہ سب دس منٹ کے آرڈیننس کی مار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کو بتانا چاہتا ہوں قانون کے ساتھ تماشے نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں تم کل کو سامنا کر نے کیلئے تیار ہو ۔

     

     

    Advertisement

    سابق وزیر اعظم نے کہاکہ عوام بیس بیس کی فٹ کی خندقیں بھی عبور کر لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کو کالعدم قرار دیا گیا، پھر ایسی کے ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کیا گیا،مظاہرین میں سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ان کا ذمہ دار کون ہے؟۔

     

     

    Advertisement