بختاور بھٹو نے اپنے لخت جگر کی پہلی خوبصورت تصویر شیئر کر دی

    کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی ہے۔

     

     

    Advertisement

    بختاور نے مشہور تصاویر شئیر کرنے کی ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر شیئر کر دی ہے۔

     

     

    Advertisement

    جس پر بڑی تعداد میں صارفین نوزائیدہ کیلئے دعاؤں اور پیار کے کلمات کمنٹ کئے۔ بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔ خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

     

     

    Advertisement

    جس کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے میر ، دادا کی نسبت سے حاکم رکھا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ تعجب کی بات یہ ہے کہ بچے کے نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو کا نام نہیں لگا۔

     

     

    Advertisement