انڈین مشہور کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا، کب سے ٹیم کا حصہ بنیں گے، جانئے مزید تفصیلات

    بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) دبئی اور شارجہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا گرما گرم ماحول اور میلہ سجا ہوا ، جبکہ ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ کر ورلڈ کپ اپنے ملک لے کر جائے۔ اسی تناظر میں ایک نئی خبر سامنے آئی ہے، جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک مہشور بھارتی سابقہ کرکٹر، جو کہ ریٹائر ہو چکے تھے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائین کرینگے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہیں۔ یہ اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شائقین کو دی۔ آپ کو بتاتے چلے کہ ٹی 20 مقابلے میں انگلش بولربراڈ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے یووراج سنگھ نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اپنی واپسی کی اطلاع دی۔
    انہوں نے لکھا کہ عوام کی پرزور فرمائش پر اگلے سال فروری میں کھیل کے میدان میں نظر آؤں گا۔ کرکٹر نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا بھی کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور ایک حقیقی مداح مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ 2011میں یووراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی، جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہے۔

     

     

    Advertisement

    وہ صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے اور وقفے وقفے سے ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے۔ تاہم 2019 کو ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

     

     

    Advertisement