ویرات کوہلی کو بھی بھارتی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان

    بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت اور افغانستان باہر ہو گئی پے جبکہ پاکستان سیمی فائنل میں چلا گیا ہے۔ جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان سامنے آگیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ اس سیریز میں ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا، راہول، محمد شامی، ایشون، پنٹ اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ہے۔

     

     

    Advertisement

    بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے کیونکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس کے علاوہ ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ بھارت اور پاکستان کا پہلا میچ ہی تھا جو بھارت نے بری طرح ہارا اور اس کے بعد نیوزی لینڈ سے ہار کر اپنے گھر کو چلتے بنے۔

     

     

    Advertisement