مشتاق احمد نےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبر دے دی۔

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) روان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت کے باہر ہونے کے کے بعد، میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں آرہی ہے، کبھی ویرات کوہلی کی کپتانی ختم کی جارہی ہے تو کبھی ویرات کو ریٹائر کیا جا رہاہے۔

     

     

    Advertisement

    اسی پر بات کرتے ہوئے، سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب ناصرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔

     

     

    Advertisement

    بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف میچ میں مایوس کن اور ناقص کارکردگی پر تذکرہ کرتے ہوئے، پاکستانی سابقہ کرکٹر مشتاق نے کہا کہ اصلین ان کا یہ نقصان آئی پی ایل کی وجہ سے ہوا کیونکہ وہ آئی پی ایل کی وجہ سے کتنے عرصے سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے ہیں، جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    احمد نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ چیزیں تو اْسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ بھارت کی پاکستان سے بزدلانہ شکست لے بعد اب بھارت کی ٹیم اپنا آخری میچ کھیل گھر واپس چلی گئی یے۔

     

     

    Advertisement