پاکستان کے شاندار بلے باز صف علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے شاندر
    بلے باز آصف علی، جو کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاندار کارکردگی دیکھا رہے ہیں، انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیڑ اف دی منتھ بن گئے یعنی ائی سی سی کے اس ماہ کے سب سے اچھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ورلڈ ٹی ٹونٹی مینز میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں بائولرز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بلے باز آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں ماہ کے لئے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا جبکہ تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی۔

     

     

    Advertisement

    ووٹنگ سوشل میڈیا پر ہوئی جس کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے گئے۔ آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ بھارت کے خلاف انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، شائقین نے اظہار کیا کہ کاش بھارت کے خلاف بھی آصف کھیلتے تو اور مزہ آتا۔

     

     

    Advertisement