حسن کی وجہ سے کیا آپ 3 چھکے کھالو، شاہد خان آفریدی کی تنقید

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی سابقہ کرکٹر بوم بوم آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی اور پاکستانی ٹیم پر اصلاحی تنقید کر ڈالی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، شاہد آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہد آفریدی کا آسٹریلیا کیخلاف ایک اوور میں تین چھکے کھانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کا نشانہ بنایا ۔

     

     

    Advertisement

    نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ اس نے ایک ہہ اوور میں تین چھکے کھالیے۔

     

     

    Advertisement

    جہاں تک حسن علی کی بات ہے تو اس سے کیچ چھوٹ گیا ہے تو اس کا مطلب نہیں ہے کہ آپ اگلی تین گیندوں پر تین چھکے کھالو۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس اتنی پیس ہے، اتنی سوچ بھی ہونی چاہیے تھی کہ آف سٹمپ کے باہر بال کرکے یارکر کرتے، آپ بلے باز کے پسندیدہ ایریا میں اس کو بال کر رہے ہیں تو پھر آپ کو چھکے تو پڑنے ہی تھے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان سیمی فائنل آسٹریلیا سے جیتا ہوا ہار گیا تھا، جس پر شائقین ناراض بھی ہوئے۔

     

     

    Advertisement