چائنہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حق میں آگیا، بھارت میں..

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹؤنٹی ورلڈ کپ میں سے پاکستان سیمی فائنل سے جب سے باہر آیا، پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی پاکستان کی اعلیٰ پرفارمنس کے چرچے ہور ہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    اس موضوع پر بات کرتے ہوئے، پاکستان کا ہمسایہ اور دوست ملک چائنہ بھی پیچھے نا رہا اور پاکستان کے حق میں کھڑا ہو گیا۔ جس سے ظاہری بات ہے بھارت کو مرچیں تو لگی ہونگی کہ پاک چائنہ دوستی کیوں پروان چڑھ رہی ہے۔

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، چائنہ کے پاکستان کے لئے ایمبسڈر ناگ رونگ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت زیادہ عزت، خوشی اور اعتماد جو پچھلے دو ہفتوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم پورے ٹورنمنٹ میں بہت اچھا کھیلی ہے۔

     

    Advertisement

     

    ناگ رونگ نے مزید پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لئے اچھی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مزید میچ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

     

    Advertisement