ٹک ٹاکرز کے لئے بڑی خوشخبری، پی ٹی اے نے نیا اعلانیہ جاری کر دیا۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مورخہ 19 نومبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی طرف سے اعلانیہ جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹک ٹاکرز پر لگی پابندی کو ہٹا دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پی ٹی اے نے ٹک ٹاکرز پر پابندی 20 جولائی 2021 کو غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو کی وجہ سے لگائی تھی۔ جبکہ موجودہ، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے اعلانیہ کے مطابق، مشہور سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاکر کے عہدیداران کی با ضابطہ طور پر یقین دہانی کے بعد ٹک ٹاکرز کو بحال کیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    ٹک ٹاکر کی انتظامیہ کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی غیر اخلاقی اور غلط قسم کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کریگا، اگر کوئی مسلسل ایسا کرتا پایا گیا تو اس کو فوراً بلاک کر دیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کی ایک اچھی خاصی تعداد اس سوشل میڈیا کی ویڈیو ایپ کو استعمال کرتی ہے، لیکن عوام کی طرف سے شکایت کے ڈھیر بھی تھے کہ ٹک ٹاک غیر اخلاقی ویڈیو کا اڈا بن چکا ہے، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے

     

     

    Advertisement