پی سی بی نے بابر اعظم کی ویڈیو شئیر کر دی، بابر اعظم نے اپنی کی شادی سمیت کئی نجی سوالات کے جواب دے دیئے

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مشہور بلے بابر اعظم نے اپنی نجی زندگی سمیت کرکٹ کے متعلق اہم سوالوں کا جواب دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کی ایک نئی ویڈیو جاری کی، جس میں بابر اعظم نے گوگل میں پوچھے جانے والا بابر اعظم کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔

     

     

    Advertisement

    پرائیویٹ نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق، پوچھا گیا کہ بابراعظم کہاں رہتے ہیں؟ بابر نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے وہ لاہور میں رہتے ہے۔ دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ وہ کونسی کمپنی کے بلے سے کھیلتے ہیں؟

     

     

    Advertisement

    بابراعظم نے بتایا کہ وہ گیرے نکولس کمپنی کا بلا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا لہ ان پاس 7 بلے ہیں، جبکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم بیٹ رکھیں۔

     

     

    Advertisement

    بابراعظم سے جب سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کی آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    خاص سوال خب شادی سے متعلق ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے پنجابی میں جواب دیا کہ ’اے تے مینو وی نہیں پتہ‘۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا مکمل دیہان کرکٹ پر ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ انہوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر سے متعلق بتایا کہ ان کا پسندہ کھلاڑی جنوبی افریقا کے مایہ ناز کپتان اے بی ڈیولیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

     

     

    Advertisement