میں نے آج تک عمران خان کو یہ کام کرتے نہیں دیکھا، مریم نواز کا دعوٰی

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مریم نواز نے حالیہ پٹرول پمپز کی ہڑتال پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ نواز کی اہم رکن مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان کی عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں، بلکہ افسوس ناک عمل ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے اس حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ ایک دن بھی عوام پر مصیبت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔۔

     

     

    Advertisement

    مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان بے حس ہو گیا ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا عوام کا جو مرضی حال ہو۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ تجزیہ نگار کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ نواز لیگ وہ دور بھول گئی ہے جب ملک میں پٹرول کی کمی ہو گئی تھی اور لوگ بلیک میں تیل لینے پر مجبور تھے۔

     

     

    Advertisement