مولانا نے اپنی شرائط پر نواز لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا،

    لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل پر ایک دفع پھر سوالیہ نشان۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے  سب کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو کڑی شرائط بھیج دی، جس پر نواز لیگ سر پکڑ بیٹھ گئی اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے رابطے شروع کر دئے۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے نواز لیگ کے قائد نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب مزید دوغلی پالیسی نہیں چلے گی اب اسے بدلنا ہوگا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔

     

     

    Advertisement

    مولانا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی کو مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔

     

     

    Advertisement

    اس پر مزید تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پتہ چلا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے۔

     

     

    Advertisement

    بات یہی پر مکمل نہیں، مولانا نے اپنی شرائط پر نواز لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ مولانا کی کڑی شرائط پر نواز لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو نواز لیگ کا پنجاب چیپٹر ختم ہو جائیگا۔

     

     

    Advertisement

    اور اس طرح پنجاب میں صرف تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے اس لئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جا سکتا۔

     

     

    Advertisement