میرا منہ نہ کھلوائیں۔ میں اتنا تک جانتا ہوں کہ کسطرح آپ نے “خادم خاص” کی جگہ سنبھالی۔ کل رات جب پوری قوم سانحہ سیالکوٹ کےغم میں ڈوبی تھی، توآپ کس طرح کی محفل سجا کے بیٹھےتھے؟ سلیم صافی نے ذلفی بخاری کے بارے میں بڑے انکشافات کر دیئے۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور اینکر پرسن سلیم صافی اور وزیراعظم کے سابقہ معاون خصوصی جو کی پی ٹی آئی کے اہم رکن بھی ہیں، ان کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ کلامی کا سلسلہ جاری، جو کہ راتوں میں ہونے والی نجی محفلوں تک پہنچ گیا۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، سلیم صافی نے موجودہ حکومت پر تنقید کی روایت قائم رکھتے ہوئے، غیر ملکی پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پی ٹی آئی کے اس قدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا ڈرامہ اب تیار ہو رہا ہے،

     

    Advertisement

     

    لیکن انیل مسرت اور زلفی بخاری جیسے برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے روزاول سےعمرانی حکومت چلارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کا کنٹرول آئی ایم ایف کے رضا باقر کے پاس ہے اور اس طرح عمرانی دور میں پاکستانیوں کے ہاتھ میں پاکستان کا کچھ بھی نہ رہا۔

     

    Advertisement

     

    زلفی بخاری نے سلیم صافی کے اس بیانیے کا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے “سلیم لفافی” کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی انٹی پاکستانی ہے تو وہ تم ہو۔ انہوں نے سلیم کو کہا کہ وہ پاکستان مخلف جماعت جے یو آئی کے ایجنٹ ہیں۔

     

    Advertisement

     

    بخاری نے سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے ہمیشہ غیر ملکی پاکستانیوں کی مخلافت کی ہے جبکہ وہ لوگ پاکستان کو سلیم صافی سے زیادہ فائدہ دے رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے اپنے بیانے کا اختتام ایک ضرب المثل سے کیا کہ جو احمق ہوتا ہے وہ ہمیشہ احمق ہی رہتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    ذلفی بخارے کے بیانے پر سلیم صافی بھی چپ نا رہ سکے اور کہا کہ “میرا منہ نہ کھلوائیں۔ میں اتنا تک جانتا ہوں کہ کسطرح آپ نے “خادم خاص” کی جگہ سنبھالی۔

     

    Advertisement

     

    آپ اگراس ملک کے اتنے وفادار ہیں تو بتائیے کہ کل رات جب پوری قوم سانحہ سیالکوٹ کےغم میں ڈوبی تھی، توآپ کس طرح کی محفل سجا کے بیٹھےتھے؟ اتنےمحب وطن ہیں توصرف حلف دیں کہ اقتدارکے خاتمے کے بعد لندن نہیں بھاگیں گے ۔ ”

     

    Advertisement

     

    تاہم ابھی تک اس کے ردعمل میں ذلفی بخاری کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ آپ کو بتاتے چلے کہ ذلفی بخاری جو کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہے انہوں نے مشیر برائے اورسیز کے نشسشت بھی سنبھالی ہوئی تھی۔

     

    Advertisement

     

    لیکن راولپنڈی رنگ روڈ کے واقع کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفی دیا اور ملک سے باہر چلے گئے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے راولپنڈے کے معاملے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

     

    Advertisement