نوازشریف اور جہانگیر ترین کے لئے بڑی خوشخبری، نااہلی کیس میں اہم پیش رفت

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مختلف سیاستدانوں میں امید کی کرم پیدا ہو گئی ہے کیونکہ پاکستان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص تاحیات نااہل نہیں ہو سکتا۔

     

     

    Advertisement

    بھون کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے بات چیت کر لی گئی ہے، جبکہ اس حوالے میں لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے، بھون نے بتایا کہ آنے والے ہفتے میں تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کروا دی جائے گی۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف انہوں نے لندن سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف جلد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے رکن جہانگیر ترین اور ملسم لیگ نواز کے لیڈر نواز شریف کے بارے میں کئے گئے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے کے لئے کئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔

     

     

    Advertisement

    اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے آگاہ کیا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement