گھر بنانا نا ممکن ہو گیا، تعمیراتی میٹریل میں مزید 17 فیصد تک اضافہ

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کے محکمہ خزانہ کنٹریکٹر کی التجا پر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت نے تعمیراتی میٹریل میں مزید سترہ فیصد تک اضافہ کر کے غریب آدمی کے لئے گھر بنانا نا ممکن کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    صوبہ پنجاب کے محکمہ خزانہ کی طرف سے جاردی کردہ نئے تعمیراتی میٹریل کے ریٹس کا اطلاق 1 جنوری 2022 سے ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ صوبہ میں موجود کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے اس معاملے کی طرف سے احتجاج کر رکھا تھا، حکومت نے ان کی سفارشات پر تعمیراتی میٹریل کے متعلق نظر ثانی کی ہے۔

     

     

    Advertisement

    نوٹیفیکیشن کے مطابق، سیمنٹ کے بیگ کی قیمت مین ایک سو بیس روپے اضافہ خر دیا گیا ہے۔ سفید سیمنٹ کے بیگ کی قیمت تیرہ سو پچاس روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سٹیل کی قیمت 25 روپے اضافہ کر کے اس کی نئی قیمت 150 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف پہلی کلاس کی اینٹ کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ جبکہ باقی تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی پہلے کی نسبت 16 فیصد ہو گیا ہے۔

     

     

    Advertisement