اہم خبریں

“میرا دل میرے بیٹے کے لئے تڑپ رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے دو ماہ سے ٹھیک سے کھایا نہیں ہے” ایک کشمیری ماں کی کہانی، جسے پاکستان کے حق میں نعرے لگانا مہنگا پڑ گیا۔

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف تعصب میں ہر حد پار کر کے انصانی حقوق کو بھی پیروں تلے روند دیا۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی فتح کی مبارک باد دینے پر، بھارت نے کشمیری نوجوان طالب علموں پر الزام لگا کر انہیں اندر کر دیا۔

 

 

Advertisement

بی بی سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، حافظہ بیگم جو کہ بھارتی مقبوضہ کشیمر میں رہتی ہے۔ ان کا بیٹا شوکت احمد گنائی، جو کہ آگرہ میں موجود ایک کالج میں پڑھتا تھا، اسے اور اس کے دوستوں کو بھارت پولیس نے اندر کیا ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

جس پر ماں نے روتے ہوئے کہا کہ “میرا دل میرے بیٹے کے لئے جل رہا ہے۔ ہمارا ہر دن تک مشکلات سے بھرا گزرتا ہے، ہم نے پچھلے دو ماں سے ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھایا”

 

شوکت کی بہن نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے ما بین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ تھا۔ شوکت اور ان کے دوستوں میں میسجز کا تبادلہ ہوا، جس پر پولیس انہیں پکڑ کر لے گئی۔

Advertisement

 

 

رپورٹ کے مطابق، شوکت، عنایت اور ارشد آگرہ میں موجود ایک کالج میں بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والا ٹی ٹؤئنٹی میچ دیکھ رہے تھے۔

Advertisement

 

 

جیسے ہی پاکستان میچ جیت گیا تو طالب علموں نے واٹس ایپ پر پاکستان کے کھلاڑیوں کے تعریفی پیغامات شئیر کیئے۔ طالب علموں پر مزید الزام لگایا گیا کہ انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Advertisement

 

 

آگرہ میں جس کالج میں یہ واقع پیش آیا وہ کالج تاج محل سے زیادہ دور نہیں ہے۔

Advertisement

 

 

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جب پکڑے جانے والے طالب علموں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو لوگوں نے بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔ مقامی وکلاء نے ان کے لئے عدالت میں پیش ہونے سے بھی انکار کر دیا۔

Advertisement

 

 

نیتن ورما، جو کہ ینگ لائرز ایسوسی ایشن آگرہ کے نمائندے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو طالب علموں نے کیا اس سے ان کا دل دُکھا ہے۔ اس لئے وہ اُن کی حمایت کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔

Advertisement

 

 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھ یوگی ادیتانتھ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔

Advertisement

 

 

جبکہ حکومتی نمائدے کی طرف سے بتایا کہ ملک میں لاء اینڈ آڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے ان اسٹودنٹ کو پکرنا ضروری تھا۔

Advertisement

 

 

بشکریہ: بی بی سی

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago