ہمارے ہاں لوگوں کو اینڈو سکوپی کروانے کا اور ڈاکٹر کو کرنے کا بہت شوق ہیں مگر۔۔۔۔ ڈاکر عفان کے حیرانکن انکشافات

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عفان قیصر کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ ایک بات کہتا ہوں کہ ہماری قوم کو اینڈوسقوپی کروانے اور ہمارے یہاں کے ڈاکٹرز حضرات کو اینڈوسقوپی کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے۔

     

     

    Advertisement

    وہ کہتے ہیں کہ اینڈو سقوپ وہ نالی ہے جس سے انسانی معدے کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اور یہ بِلا وجہ کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوتا، کیونکہ اگر یہ بِلا وجہ کیا جائے تو انفیکشن کا بھی ڈر ہوتا ہے، اگر صحیح طریقے سے معدے کو جراثیم سے پاک نہ کیا جائے ۔

     

     

    Advertisement

    ڈاکٹر عفان کہتے ہیں کہ یہ جب بھی کروائیں تو کسی اچھے پڑھے لکھے اور ٹرین سپیشلسٹ سے ہی کروائیں، اور تب ہی کروائیں جب اس کو کروانے کی واقعی ضرورت بھی ہو۔

     

     

    Advertisement

    ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ اپنی ڈائٹ کو بہتر کریں، اپنا ڈپریشن کم کریں، اگر آپ نے معدے یا جگر کے امراض سے بچنا ہے تو سب سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنا ڈپریشن کم کریں، اپنے کھانے پینے پر غور کریں اور صرف صحت مند غذاء ہی کھائیں۔

     

     

    Advertisement

    یہاں پر ایک انفیکشن بہت عام ہے ، یہ ایک قسم کا جراثیم ہے جو کہ معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ اور پھر یہ بڑھتا چلا جاتا ہے، اگر آپ سگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں، یا مرچ مصالحوں والی چیزیں بھی کھاتے ہیں تو ان چیزوں کو کم کریں۔

     

     

    Advertisement