“آپ اپنا منہ بند رکھے” حنا پرویز بٹ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا شٹ اپ کال دے دی، نیا معاملہ سامنے آگیا۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شٹ اپ کال دے دی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، حنا پرویز بٹ، جو کہ مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کس حیثیت سے کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے؟

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا شیخ رشید اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان ہیں؟ جبکہ مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب بہتر ہے آپ اپنا منہ بند رکھیں اور اداروں کو متنازع بنانا بند کریں۔ آپ خود ساختہ ترجمان بننا بند کریں۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے بھی حنا پرویز بٹ بتا چکی ہے کہ انہوں نے حکومتی وعدے کے مطابق عوام کو دن میں تین بار بھی گیس میسر نا کرنے پر اور صوبہ بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔

     

     

    Advertisement