اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) منی بجٹ کو لے کر پورے پاکستان میں بے چینی پائی جار ہی ہے کیونکہ ٹیکس کی مد میں 350 ارب کی ریکوری کی جائیگی ۔
اس تناظر میں، آے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے سابقہ چئیرمین شبر زیدی نے بتایا ہے کہ وہ اس فنانس بل سے بلکل مطمئن ہے کیونکہ اس میں جتنے بھی زیاہ تر ٹیکس ہے وہ لگژری چیزوں پر لگائے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جو شور شرابا اسمبلی ہال میں کیا وہ فضول تھا کیونکہ یہ کوئی منی بجٹ نہیں تھا یہ دراصل فنانس ترمیمی بل تھا جو کہ پاکستان سے کافی عرصے سے ڈیمانڈ کیا جا رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بل کو پڑھا نہیں اور اسے منی بجٹ کا نام دے دیا یہ منی بجٹ نہیں ہے یہ ایک فنانس بل سے صرف، جس میں زیادہ تر ٹیکس امیروں کے استعمال کی چیزوں پرلگائے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر آپ برآمد شدہ سبزیاں، برآمد شدہ مکھن یا برآمد شدہ پھل کھانا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹیکس دینا ہوگا اور یہ وہی لوگ کھاتے یہ جو امیر ہو ۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ برآمد شدہ چیزوں پر ٹیکس لگانے سے مقامی چیزوں کو فروغ ملے گا ۔
تجزیہ نگار کے مطابق، ادویات پر تقریباً 160 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لے لی گئی، جس سے ادویات کی قیمتیں اور بڑھ جائے گی۔ یہاں تک کہ اب ماچس پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔
آپ کو بتاتے چلے اس فنانس بل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 350 ارب روپے میں سے حقیت میں ٹیکس 71 ارب روپے کا لگایا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر امپورٹڈ چیزوں پر لگایا گیا ہے ۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈ کیا گیا ہے ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ خواتین کی اشیاء میک اپ پر ٹیکس کو بڑھا دیا گیا ہے۔ خصوصاً وہ اشیاء جو باہر سے درآمد کی جاتی ہے۔ جس میں بچوں کے ڈائپر وغیرہ بھی شامل ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق، ساائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی جائی گی۔ درآمدی مشینری اور پاور جنریشن پارٹس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا امکان ۔
فنانس بل کے مطابق، 350 ارب روپے کے ریونیو کیلئے اقدامات کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جبکہ تاذہ دودھ ، گندم اور دالوں پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، مرغی، گوشت، گنا اور چینی کا خام مال بھی ٹیکس سے مستنثنی ہیں ۔
ماہرین کے مطابق، اس مرحلے پر جبکہ حکومت بلدیاتی نششتیں ہار رہی ہے، اب اس طرح کا بل پیش کرنا حکومت کو بلدیاتی سطح پر اور کمزور کرے گا ۔
اس سے عوام میں یہ تاثر جائے گا کہ حکومت کی طرف سے اور مہنگائی بڑھا دی گئی ہے اور عام عوام کے لیے جینا مشکل ہو جائیگا۔ اسی طرح اسمبلی ہال میں بھی منی بجٹ کا پرچار کر کے حکومت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More