مری معاملے میں حامد میر بھی میدان میں آگئے

    مری میں ہونے والے حادثات نے بہت سی کہانیاں سامنے لا ک دکھ دی ہیں۔ ملکہ کوہسار مری جتنا خوبصورت ہے اتنے ہی وہاں کے لوگ پتھر دل کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں ہونے والے جانوں کے نقصان کی زیادہ وجہ یہ بھی رہی کی مری کے ہوٹل مالکان نے اچانک سے اپنے ہوٹلوں کے کرایوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کر دیا تھا جس وجہ سے لوگ نے اپنی گاڑیوں میں رہنا ہی مناسب سمجھا اور ہیٹر چلا کر سو گئے جس وجہ سے یہ نقصان ہوا

    اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک اخبار کی کٹنگ لگا کر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برف کے طوفان میں مجبوریوں کو خریدنے والوں کا ظلم۔۔۔ جہاں داد نصیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم سے مری کے ایک ہوٹل والے نے ایک رات کا 50 ہزار مانگا میرے پاس کچھ پیسے کم تھے رات گذارنے کے لئے اپنی بیوی کا زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنا پڑا ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کر رہے تھے۔

    Advertisement