سونے سے پہلے موبائل کا استعمال اور موبائل استعمال کرتے کرتے سونا کس قدر صحت کے لئے خطرناک ہے، سانئس دانوں کی تحقیق میں خدشات سامنے آگئے

    قبل از نیند انٹر نیٹ کا استعمال۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) گزشتہ سالوں سے کرونا کی وبا نے نا صرف تمام ممالک میں معشیت و صحت کے مسائل کو بڑھایا ہے بلکہ تجارت وتعلیم کو بھی نقصان ہوا ہے۔

    Advertisement

     

     

    ہر ملک نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن لگاکر تمام ادارے بند کردئیے ۔ جس کی وجہ سے بچے ، جو ان سب گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

    Advertisement

     

     

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تفریح کا ذریعہ سوشل میڈیا رہ گیا ۔فیس بُک ، ٹویٹر اور یوٹیوب ان کا استعمال تیزی سے بڑھتا گیا۔

    Advertisement

     

     

    نوجوان نسل میں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا۔ اس استعمال میں دن رات کا فرق ختم ہوکر رہ گیا۔

    Advertisement

     

     

    سونے سے پہلے کوئی فلم دیکھتا ہے یا کوئی موسیقی سنتا ہے ، کسی کو سوشل پوسٹ دیکھنے کا شوق ہے اور کسی کو شارٹ ویڈیوز۔ اس طرح سے ہر انسان موبائل کا استعمال صبح شام کرتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    حالیہ تحقیق کے مطابق سونے سے قبل انٹرنیٹ کا استعمال نیند کے لئے سخت خطرناک ہے۔ ایسے افراد جن کو موسیقی سنتے سنتے نیند آجاتی ہے یا جو موبائل پر فلم دیکھتے سو جاتے ہیں ۔ ایسے لوگ پرسکون نیند سے دور رہتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    ان افراد کو شور شرابے میں رہنے کی وجہ سے بے خوابی کی عادت ہو جاتی ہے۔ جس سے دماغی سکون نہیں ملتا تو رات دیر تک جاگنے کی عادت ہو جاتی ہے اور صبح کو پرندوں کی چہچہا ہٹ کی وجہ سے بھی اُن کی نیند خراب ہو جاتی ہے ۔

    Advertisement

     

     

    سائنسدانوں نے 59 نوجوانوں پر تحقیق کی اور ان کو ایک ڈائری دی کہ وہ سونے سے پہلے اپنی روزمرہ کی روٹین کو اس پر لکھیں۔

    Advertisement

     

     

    میڈیا کے استعمال کی ریکارڈنگ کریں۔ جب اس کا تجزیہ کیا گیا تو نتیجہ نکلا ایسے تمام افراد پرسکون نیند نہیں لے پاتے ۔ ان کے سونے اور اُٹھنے کے اوقات بھی درست نہیں رہتے ۔

    Advertisement

     

     

    نیند پوری نہ ہونا صحت کے لئے سخت نقصاندہ ہے۔ ایک انسان کو 6 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند لینی چاہیے جو اس کے دماغ و جسم کو فعال رکھتی ہے۔

    Advertisement

     

     

    نیند کی کمی سے طبعیت میں چڑچڑا پن پید ا ہو جاتا ہے۔ اس لئے سونے سے قبل ایسی چیزوں کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے جن مضر صحت ہوں۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement