اہم خبریں

بل گیٹس کا دورہ پاکستان کے بعد واپس جا کر ٹویٹر پر پاکستان کے لیے اہم ٹویٹ جاری

مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پراوراُس کی روک تھام پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

 

Advertisement

پاکستان سے جانے کے بعد بِل گیٹس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ بانی کو دورہ پاکستان کے موقع پر گزشتہ روز 17 فروری کو ایوان صدر میں ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا اور وہ اپنے دورے کے دوران کافی خوش نظر آئے۔

 

 

Advertisement

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نشانِ پاکستان کے بعد ہلال پاکستان بھی پاکستان کا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ قبل ازیں بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بل گیٹس نے این سی او سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

 

 

Advertisement

بل گیٹس نے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سمیت دیگر اقدامات کو سراہا تھا۔ بل گیٹس نے کرونا اور ویکسینیشن مہم پر خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کو کرونا وباء میں اقدامات کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago