ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی،

    نوجوانوں کی پسندیدہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اے ایف پی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ ’آج ہم 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔‘

     

     

    Advertisement

    یوٹیوب ابھی بھی وقت گزارنے کے لحاظ سے ٹک ٹاک سے آگے ہے، لیکن یہ ٹک ٹاک کے اثر سے محفوظ نہیں ہے۔‘دونوں پلیٹ فارمز پر گزارے جانے والے وقت کا فرق تو کم ہے مگر ٹک ٹاک کو طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ دیر مشغول رکھنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

     

     

    Advertisement

    اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’طویل ویڈیوز سے ٹک ٹاک پر مواد بنانے والے زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔‘یوٹیوب نے حال ہی میں اس سال کے لیے کچھ اہداف مقرر کیے ہیں جن میں تخلیق کاروں کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ایک مقبول فارمیٹ کو متعارف کرانا شامل ہے جو ٹک ٹاک کا مقابلہ کر سکے۔

     

    یوٹیوب چیف پراڈکٹ آفیسر موہان نے کہا کہ ’یوٹیوب تخلیق کاروں کو پیسہ کمانے اور بہترین مواد تیار کرنے میں مدد کرنے والے ٹولز کے ساتھ ساتھ طویل، مختصر اور لائیو ویڈیوز فارمیٹس میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

    Advertisement

    یوٹیوب کے لیے مواد تیارکرنے والے افراد اس پلیٹ فارم کا دل اور روح ہیں۔ اس لیے انہیں ہر ممکن مواقع فراہم کرنے کے لیے ہم مختلف فارمیٹس میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائی جانے والی مختصر ویڈیوز ٹک ٹاک پر ناقابل یقین حد تک مقبول ہیں۔