اہم خبریں

راجہ ریاض کے بیان پر وزیرا علیٰ پنجاب نے بھی جواب دےد یا۔

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف کارکن راجہ ریاض کے دئیے گئے بیان نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجودہ حکومت کو چھوڑ رہے ہیں اور مخالف پارٹیوں سے رابطے بڑ ھا رہے ہیں۔

 

 

Advertisement

اس سلسلے میں آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتکنڈے اپنا نا مخالفین کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ ان کی یہ خواہش، خواہش ہی رہ جائے گی ۔

 

 

Advertisement

یہ پارٹی اراکین کے خلاف بیان بازی کر کے اعتماد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اس عمل میں پہلے بھی انھوں نے منہ کی کھائی تھی اور انشاءاللہ آئندہ بھی کھائیں گے۔

 

 

Advertisement

ایسی بے بنیاد باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں ہے ۔ یہ لوگ تو فارغ ہیں اور انھیں وقت گزاری کے لئے ایسے مشغلے چاہیے ہیں لیکن ہم فارغ نہیں ہیں۔ ہمارا کام عوام کی خدمت کر نا ہے اور ہم وہی کریں گے۔

 

 

Advertisement

میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور ان کے ساتھ ہی کھڑا رہ کر ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کروں گا۔ ایسے سازشوں کا سامنا میں نے پہلے بھی کیا بغیر ڈرے اور آئندہ بھی ڈٹا رہوں گا ۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago