اس نازک وقت میں، شہباز گل کا اہم بیان سامنے آگیا، اپوزیشن کی نیندیں حرام

    وزیراعظم آخری بال تک کھیلیں گے۔ شہباز گل۔

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) حکومت مخالف جماعتوں کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ان سے محفوظ راستہ مانگا ہے انھوں نے کہا ہے کہ عدم اعتماد واپس لیں تو میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا ۔

    Advertisement

     

     

    اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میں سپورٹ مین سپرٹ موجود ہے ۔ وہ آخری گیند تک لڑیں گے ہار نہیں مانیں گے۔

    Advertisement

     

     

    شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کیا ضرورت ایسے چوروں سے ساز باز کرنے کی جو یہ ایسے خواب دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور یہ لڑائی جاری رہے گی۔

    Advertisement

     

     

    وزیراعظم ایسے نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں جو حکومتیں بنا کر گراتے ہیں جہاں سسٹم کمزور اور مخالفین مضبوط ہیں۔

    Advertisement

     

     

    نہ وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کی پیش کی ہے اور نہ ہی محفوظ راستے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

    Advertisement

     

     

    اس کے علاوہ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے باوجود ملک کا نظام ایسا سنبھالہ ہے کہ سب تجزیہ نگار تضاد رکھنے کے باوجود تعریف پر مجبور ہیں۔ اگر وزیراعظم کرپٹ ہوتے تو بیرونی طاقتیں ان کو ہٹانے پر اس قدر زور نہ لگاتی ۔

    Advertisement

     

     

    لندن سے بیان جاری کیے جا رہے ہیں وزیراعظم کو ہٹانے کے ان کے خلاف تحریک کو کامیاب بنانے کے ، ناکامی کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت مخالف اتحادیوں کی ہو گی۔

    Advertisement

     

     

    شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے لئے بہت محنت کی ہے اب وقت ہے ملک کی عوام بھی اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو اور فیصلہ کرے کہ پاکستان کا مستقبل چوروں کے ہاتھ میں دینا ہے یا ایماندار حکمران کے ہاتھ میں۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement