عدم اعتماد کے لئے، وزیراعظم بھی ہو گئے تیار، اپنی حکمت عملی جاری کر دی

    تحریک عدم اعتماد کے لئے وزیراعظم بھی ہو گئے تیار۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ وہ اور ان کے اراکین بروز اتوار اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گے ۔

     

     

    Advertisement

    لیکن وزیراعظم نے اس سلسلے میں سوچ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا بلا جھجک کیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین وزیراعظم کے ساتھ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اور تحریک عدم اعتماد کے خلا ف ووٹ بھی دیں گے۔

     

     

    Advertisement

    اسمبلی کے قوانین کے مطابق وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی اس عدم اعتما د کی تحریک کے لئے نمبرز مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    قومی اسمبلی کے اراکین کی تعداد 342 ہوتی ہے اور حکومت مخالف جماعتوں کو وزیراعظم کے خلاف اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان جمع کرنے ہونگے ۔

     

     

    Advertisement

    اور متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پہلے ہی اپنے نمبرز کی برتری ثابت کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ وزیراعظم نے بھی تحریک عدم اعتماد کے لئے تیاری کر لی ہےاور وہ کل اس حوالے سے بڑا سرپرائز دیں گے ۔

     

     

    Advertisement