موٹاپے سے پریشان لوگوں کے لئے خوشخبری، سائنسدانوں نے موٹاپے سے نجات کے لئے نیا انوکھا اور کامیاب علاج دریافت کر لیا

    موٹاپے کا نیا علاج دریافت ! اب لیزر شعاعوں سے علاج کیا جائے گا ۔

     

     

    Advertisement

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) موٹاپا ایک بیماری ہے اور یہ جتنی جلدی انسانی جسم میں پھیلتا ہے اس سے تین گنا زیادہ ٹائم یہ انسانی جسم سے نکلنے میں لیتا ہے ۔

     

    Advertisement

     

     

    موٹاپے کی وجہ سے کئی بیماریاں انسانی جسم کو لاحق ہو جاتی ہیں ۔ موٹاپے کو کم کرنے کے بہت سے ڈائیٹ پلان بنائے جاتے ہیں۔ مختلف ورزشوں کے ذریعے بھی موٹاپے کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    Advertisement

     

     

    ڈاکٹروں کی رہنمائی میں ایسی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے موٹاپے سے نجات حاصل کی جائے اس کے علاوہ ماہرین طبعیات کوئی نہ کوئی آسان ذریعے تلاش کرتے رہتے ہیں موٹاپے سے نجات کا۔

    Advertisement

     

     

    اس طرح کا ایک طریقہ کوریا کی کیتھولک یونیورسٹی کے سائندانوں نے دریافت کیا ہے ۔ موٹاپے کی وجہ گلیرین نامی ایک ہارمون ہے جو کہ معدے کے شروع میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

    Advertisement

     

     

    اس ہارمون کی وجہ سے انسان کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور وہ زیادہ خوراک استعمال کرتا ہے سائنسدانوں نے ایک آلہ بنایا ہے جس کے ذریعے خلیات سے گریلن کی پیداوار کو روکا جا سکتا ہے اس آلے کا نام “انٹراگیسٹرک سیٹیٹی انڈیوسنگ ڈیوائس” ہے اس کو بغیر کسی سرجری کے ایک اسٹینٹ کے ذریعے معدے میں داخل کیا جاتا ہے اور معدے کے اوپری حصے ایسوفیگس تک لے جا یا جاتا ہے۔

    Advertisement

     

    اسٹینٹ کو فائبر آپٹک لیزر کے ذریعے پیٹ میں ڈالا جاتا ہے اس اسٹینٹ کے اوپر ایف ڈی اے سے منظور شدہ ایک دو ا، متھائلن بلو لگا ئی جاتی ہے۔ جیسے ہی لیزر کی روشنی میتھائلن پر پڑتی ہے تو آکسیجن کی ایک خاص قسم ‘ سنگلٹ آکسیجن’ پیدا ہو تی ہے۔

     

    Advertisement

     

    یہ آکسیجن معدے کے اوپری حصے میں موجود خلیات کو تباہ کرتی ہے جو کہ گریلن بناتے ہیں۔ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد تار معہ اسٹینٹ کو واپس کھینچ لیا جاتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    تاحال اس کا تجربہ خنزیروں پر کیا گیا ہے۔ اور ایک ہفتے میں ہی ان خنزیروں میں گریلن کی سطح نا صرف کم ہو گئی بلکہ وزن بھی کم ہونا شروع ہو گیا۔ جن پر یہ عمل نہیں کیا گیا تھا ان میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

     

    Advertisement

     

    ایک مرتبہ کی لیزر تھراپی کا اثر کئی ہفتوں تک رہتا ہے۔ اس طریقے کو ابھی تک انسانوں پر کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ لیکن اس کے ابتدائی تجربات کافی حوصلہ افزاء ہیں۔

     

    Advertisement