جانئے سیاست سے پہلے سیات دانوں کا ماضی، وہ کیا کیا گُل کھلاتے تھے۔

    پاکستان میں سیاسی جماعتوں کوبڑی مقبولیت حاصل ہے۔ جس کے باعث ملکی سیاسی میدان میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ جب کہ ان ہی سیاسی جماعتوں میں کئی نامور سیاست دان ایسے ہیں جو ماضی میں شوبزسے وابستہ رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    تاہم کئی اداکارشوبز کی دنیا میں کوئی مقام نہ بناسکے، لیکن سیاست کے میدان میں شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔ آصف علی زرداری آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا اہم نام ہیں ملک میں مفاہمت کی سیاست کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرپاکستان بھی رہ چکے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    مزید پڑھیں: چرس کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے اسرائیلی ماہرین کا بڑادعویٰ

     

    Advertisement

    اپنی تقریروں میں سیاسی اداکاروں کی کھچائی کرنے والے آصف علی زرداری کے بارے میں جان کر آپ کو یہ حیرت ہوگی کہ وہ حقیقت میں اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1969 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’سالگرہ‘‘ میں لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بچپن کا کردار خوب نبھایا تھا۔ جسے شائقین سمیت فلمی پنڈتوں نے بھی بے حد سراہاتھا۔ اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال چھوٹے ہیروفلمی کیریئر میں آگے تو نہ بڑھ سکے لیکن آج پاکستان کی سیاست میں ایک ممتازمقام ضروررکھتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    طارق عزیز پاکستان کی سیاست میں ایک اورممتاز شخصیت طارق عزیز بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے لالی ووڈ کی فلموں ’’انسانیت ‘‘ اور ’’ہار گیا انسان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طارق عزیزفنی زندگی کی طرح سیاسی میدان میں بھی کافی سرگرم رہے اور انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیرئیرکا آغاز کیا اس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جب کہ 1996 میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

     

    Advertisement

     

    فوزیہ وہاب پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات اورگھن گرج دار گفتگو کے لیے مشہوررہنما مرحومہ فوزیہ وہاب بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں انہوں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’کْہر‘‘ میں ہیرو کی کزن کاکردار اداکیا تھا۔ حسینہ معین کاتحریر کردہ یہ ڈرامہ 1992-1991 میں نشر ہواجب کہ ڈرامے کے ہیرو معروف ماڈل جنید بٹ تھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے اپنی تندو تیز مزاج کے برخلاف ایک سنجیدہ خاتون کا کردار اداکیا تھا۔

     

    Advertisement

     

     

    مزید پڑھیں: دو ماہ تک گونگی رہنے والی خاتون، اب چار لہجوں میں بولنے لگیں

    Advertisement

     

    پاکستانی سیاست کی اہم کھلاڑی 17 جون 2012ء کو علالت کے باعث جہان فانی سیکوچ کرگئیں۔ مسرت شاہین پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین پاکستانی سیاست میں کسی تعارف کی محتاج نہیں جتنا نام انہوں نے پشتوفلموں میں اداکاری سے کمایااتنا ہی بڑانام انہوں نے پاکستانی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل انتخابات میں لڑکر کمایا۔ پشتوفلموں کو خیرباد کہہ کرسیاست میں آنے والی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے 20 سے زائد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کنول نعمان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے بھی شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا ااغاز1987ء میں کیا جس کے بعد مسلسل 23 سال شوبزکی جگمگاتی دنیا سے منسلک رہیں

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    اورمعروف ڈراموں’’ پیاس‘‘ ’’کھوجی‘‘ اور ’’ شناخت‘‘ سمیت کئی معروف سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ کنول نعمان 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور اب شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیارکرکے سیاست کے عملی میدان میں سرگرم ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    حمزہ علی عباسی پاکستان کی نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکارحمزہ علی عباسی بھی ادکاری کے بعد سیاست کے میدان میں بھی قدم جماچکے ہیں پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارحمزہ علی عباسی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں ’’وار‘‘ اور’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’پانچواں موسم‘‘ میں اداکاروں اعجاز اسلم، طلعت حسین،عبداللہ کادوانی اور گلاب چانڈیو کے ساتھ مل کر اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے سیاسی کیرئیرکا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ شرمیلا فاروقی 2013ء کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں اور تاحال اسمبلی میں فعال کرداراداکررہی ہیں۔