Headlines

    عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے سے پہلے کونسی قرانی آیت پڑھی۔

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیراعظم نے قرآنی آیت شئیر کی۔

     

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے 7 اپریل کو فیصلہ دیا گیا کہ وزیراعظم اب بھی برقرار ہیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 9 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی جائے گی ۔

     

     

     

    وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے ساتھ کی اپیل کی اور 10 اپریل بروز اتوار کو بعداز نماز عشاء احتجاج کے لئے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔

     

     

    آج قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک قرآنی آیت پوسٹ کی ہے ۔

     

     

     

    یہ آیت سورۃ آل عمران کی 139 ہے اس کا ترجمہ ہے : “اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے”۔

     

     

    وزیراعظم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور انھیں اپنے ساتھ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔