شیخ رشید نے بڑا عندیہ دے، نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔

    ایک تاریخ کل رقم ہو ئی ایک تاریخ آج رقم ہو گی ۔ شیخ رشید

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کل عمران خان کی ایک کال پر ملک و بیرو ن ملک عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔ ایک تاریخ رقم کی ہے عوام نے ۔

     

     

    Advertisement

    عوام نے بتایا ہے کہ ہمیں ایمپورٹڈ حکومت نا منظور ہے ۔ اس کے لئے ہم کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑ ا پُر امن احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا۔

     

     

    Advertisement

    ایک تاریخ آج رقم ہو گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاست تو اب شروع ہوئی ہے اب سب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ کتنے 20 ملائے جائیں تو 100 بن جائیں گے۔

     

     

    Advertisement

    کرپشن شدہ افراد اتوار کے روز بھی اپنا کام دکھا جاتےہیں۔ فائلیں تبدیل ہو جاتی ہیں اور ان لوگوں پر فرد جرم عائد نہیں ہوتی۔ عوام ایسے مکروہ لوگوں کے چہرے دیکھنا نہیں چاہتی۔

     

     

    Advertisement

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ اپنے مفاد کے لئے بیوروکریسی کا سہارا لیتے ہیں تین روز کے لئے عمرے کی ادائیگی پر جا رہا ہوں ۔

     

     

    Advertisement

     

    اگر یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرانام شیخ رشید سے تبدیل کر کے شہباز شریف رکھ دینا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم کو استعفٰی کا کہا تھا لیکن تب بھی میری بات نہیں مانی گئی۔ آج بھی میں یہی کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے کر تاریخ رقم کر دیں۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement