سبحان اللہ! جسے اللہ ہدایت دے، کوریا کے مشہور گلوکار نے اسلام قبول کر کے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی

    جنوبی کوریا کے کمر عمر گلوکار نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

     

     

    Advertisement

    جنوبی کوریا کے پاپ گلو کار و یوٹیوبر جے کم نے اسلام قبول کر لیا ۔قبول اسلام سے قبل ان کا نام جے کم تھا جس کو اسلام قبول کرنے کے بعد انھوں نے داؤد کم میں تبدیل کر لیا۔داؤد کم نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا اعلان کیا ۔ اور اپنے تمام شائقین کو حیران کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    2020 ،21 ، میں کورونا وباء کی وجہ سے عمرہ پر پابندی عائد تھی اس لئے 2022 میں جیسے ہی عمرہ کے حوالے سے پابندیاں ختم ہوئی انھوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ اور انھوں نے اپنے مداحوں کے لئے مکہ مکرمہ کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی ۔

     

     

    Advertisement

     

    انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر کے ساتھ پیغام بھی لکھا کہ میں اس دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے آج یہاں اس مقام پر لے کر آئے کہ میں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

     

    Advertisement

     

    انھوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر کی زیارت کو موقع دیا۔

     

    Advertisement

     

    اس کے ساتھ ساتھ داؤد کم نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کے گناہ معاف فرمائی اور ہماری سب کی دعاؤں کو قبولیت کا درجہ دے ۔ آمین، رمضان مبارک۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement