چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا منحرف اراکین کے خلاف درخواست پر بڑا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کی منحرف اراکین کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنے ووٹ اپوزیشن کو بیچ دئیے جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے اور منحرف اراکین کو پارٹی پالیسز کے خلاف جانے کی سزا دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

     

     

    Advertisement

    جس پر پہلے پہل سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے قریباً 20 کے قریب افراد نے سابق وزیراعظم کے خلاف جانے کا اعلان کیا تھا ۔

     

     

    Advertisement

     

    جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین نے ان اراکین کی تاحیات نااہلی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

     

    Advertisement

     

    پاکستان تحریک انصاف کا یہ مدعہ تھا کہ ایسے اگر سب کو کھلی چھوٹ دی جائے گی تو کسی بھی حکومت میں مخالفین ایسے ہی پیسے کے زور پر لوگ خریدیں گے اور اپنا مقصد حاصل کر لیں گے ۔

     

    Advertisement

     

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس درخواست پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ سماعت بروز پیر کو ایک بجے دوپہر کو کی جائے گی۔

     

    Advertisement

     

    چیف جسٹس کی جانب سے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹص جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم کے ساتھ جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement