عدالت کا میاں نواز شریف کے حق میں تاریخی بڑا فیصلہ، نواز لیگ میں جشن کا سماں

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی درخواست کا ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آتے ہی وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف کے لئے سفارتی پاسپورٹ کی جاری کرنے کی درخواست دی۔

     

     

    Advertisement

    جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی درخواست دئی گئی۔ اسلام ہائی کورٹ کے جج نے درخواست کی سماعت کی۔

     

     

    Advertisement

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخؤاست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں ایسا کون سا حکم دیا ہے کہ آپ نے اس کے خلاف درخواست دے دی۔ اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ایسے عدالت کوئی بھی فیصلہ ہوا میں تو نہیں کر سکتی۔ ایسا کوئی آرڈر ہو ۔ کوئی پروار ہو جس کے لئے آپ نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے تو کیو ں نہ آپکی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کر دیا جائے۔

     

     

    Advertisement

    اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر کوئی اشتہاری ہے تو اس کے متعلق پاکستان میں قانون موجود ہے اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔ عدالت کے پاس بہت سے اہم مقدمات ہیں آپ کا یہ غیر ضروری معاملہ عدالت کے وقت کا ضیاع ہے۔

     

    اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ خبر میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے کہ پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ اگر ہمیں وقت دیا جائے تو ہم حکومت کا آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement